Saturday , October 24 2020

آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، عبدالحفیظ شیخ

لاہور( اعتماد نیوز )وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگائے گی تاکہ صنعتی شعبے کوسہولت دی جاسکے،حکومت کو بجٹ خسارے میں9 فیصد تک کمی لانے کے لئے آنے والے دنوں میں سخت محنت کرناہوگی۔سرکاری ریڈیو کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ کوروناوائرس کے منفی اثرات دوسرے ملکوں کی طرح ہماری قومی معیشت کو بھی متاثر کررہے ہیں اور حکومت کفایت شعاری کے ذریعے اپنے اخراجات میں کمی لانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کابنیادی مقصد لوگوں کوآئندہ بجٹ میںریلیف فراہم کرناہے اور اس سلسلے میں کئی اشیا ء پرڈیوٹی کم کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی سرگرمیوں اور روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے لحاظ سے اہم شعبوں کوآئندہ بجٹ میں پیکج دے گی۔انہوں نے کہاکہ گروپ بیس کے ملکوں کے امدادی پروگرام کے تحت ایک ارب 80کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کی جائیں گی۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar